176

مری جنگلات میں لگی آگ پر تاحال قابو پایا نہ جا سکا

مری کے مختلف جنگلات میں گزشتہ روز بھڑکنے والی خوفناک آتشزدگی پر منگل کے روز بھی قابو نہیں پایا جا سکا سترہ میل کے گھنے جنگل میں 6 جون کواچانک آگ بھڑک اٹھی تھی اس پر ریسکیو1122 مری کی امدادی ٹیمیں دوسرے روز بھی قابو پانے میں ناکام ہیں اورتاحال مسلسل کوششوں کے باوجود مکمل طور پر اس آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ایسے میں ریسکیو 1122 کے فائر فائٹر انتہائی دشوار گزار راستوں سے ہوتے ہوئے جنگل میں لگی آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔سڑک نہ ہونے کے باعث دشوار گزار راستے اور بلند پہاڑی علاقے کی وجہ سے ریسکیو 1122 کے جوانوں کو کافی دشواری کا بھی سامنا ہے آگ پر قابوپانے کی کوششیں جاری ہیں۔

جبکہ ساملی ایکسپریس وے کے نزدیک جنگل میں آتشزدگی کا ہے جہاں اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 مری کے اہلکار فوری طور پر دو فائر ٹرک لیکر موقع پر پہنچ گئے۔ آگ مین شاہراہ سے ایک ہزار فٹ نیچے لگی ہوئی ہے جس پر ریسکیو اہلکار قابو پانے میں مصروف ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں