مری میں کئے جانے والے آپریشن میں حقیت کیا ہے اور فسانہ کیا؟یہ تو جلد ہی سامنے آجائے گا ذرائع کہتے ہیں کہ یہ آپریشن ٹیلیفونک رابطے پر کیا جارہا ہے جس میں مخصوص افراد کو نشانہ بنایا جارہا ہے عوام کے اندر شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں عوام کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے جب بلڈنگز تعمیر کی جارہی تھی اس وقت انتظامیہ کہا ں پر تھی آج سے کچھ سال پہلے جب سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے فیصلہ کیا گیا تھا اس وقت کیوں اس پر عمل نہ کیا گیا آج 6 سال بعد جب یہ بلڈنگز پوری طرح تیار ہوگئے تو کیو ں آپریشن کیا گیا
لوگوں کا کہنا ہے کہ لاکھوں روپے قرضے اور خون پسینے کی کمائی سے یہ بلڈنگ تعمیر کی جب کہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ہماری بلڈنگ 66 فٹ کے اندر تھی پھر بھی ہم سے انتقام لیا گیا اور بلڈنگ توڑی گئی جب غیر قانونی تعمیرات ہورہی تھیں تو ذمہ داران کہا ں سوئے ہوئے تھے جب کہ یہ آپریشن سابق چیف منسٹر محسن نقوی کے دورہ مری اور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد شروع کیا گیا ہے اور آپریشن این ایچ اے اور مری انتظامیہ مل کر کر رہی ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ جن جن افسران اورمیونسپل کارپوریشن کے عملے کی موجودگی میں یہ تعمیرات ہوئیں ان کے خلاف بھی سخت ترین کارروائی کی جائے اورذمہ داری کاتعین کیاجائے
والدین کاکہنا ہے کہ اپرجھیکاگلی روڈ پر آپریشن میں سکولوں سے واپس گھر جانیوالے طالب علموں انکے والدین اورملک بھر سے آئے ہوئے سیاح مہمانوں کو چارگھنٹوں تک دی جانے والی اذیت کاذمہ دار کون ہے اگر آپریشن کرناہے تو سکولوں کو بندکردیاجائے،ادھر مری کے سٹیک ہولڈرزبھی اس اچانک آپریشن پر پریشان دکھائی دیتے ہیں اوراس سلسلے میں مشارت کاسلسلہ بھی جاری ہے دوسری جانب انتظامیہ کے سربراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) قاسم اعجاز کا کہنا تھا کہ مری میں غیر قانونی تعمیرات اور غیر قانونی تجاوزات کے خلاف شروع کیا گیا آپریشن بلا تعطل جاری رہے گا۔ وزیراعلی پنجاب محسن نقوی اور چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی ہدایات پر مری میں غیر قانونی تعمیرات اور غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے مطابق ایکسپریس ہائی وے پر مری انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات اور غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے
۔ متعدد غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا ہے۔آپریشن میں میونسپل کارپوریشن مری’سول ڈیفنس ‘ پولیس کے اہلکار اور ٹیکنیکل سٹاف حصہ لے رہا ہے۔ راولپنڈی سے پولیس کی سپیشل فورس بھی غیر قانونی تعمیرات اور غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن میں مری انتظامیہ کی مدد کر رہی ہے۔ اے ڈی سی آر مری کیپٹن (ر) قاسم اعجاز غیر قانونی تعمیرات اور غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں آپریشن میں حصہ لینے والے اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کسی دباؤ میں آئے بغیر غیرقانونی تعمیرات اور غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھے گی۔آپریشن میں ہیوی مشنری کا استعمال کیا جا رہا ہے اب تک 52 ہائی
رائیز بلڈنگز اور پلازے مسمار کیے جا چکے ہیں
۔ان سب مالکان کو پہلے نوٹسز اور ان کے خلاف پرچے بھی درج کیے گئے لیکن انھوں نے بھر بھی نہیں سنی مری موٹر وے،مری شہر،باڑیاں روڈ‘ بھوربن روڈ اور دیگر علاقوں میں اپریشن کا دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے کسی کی قانونی بلڈنگ یا پلازے کو نہیں چھیڑا جائے گا جن کے نقشہ موجود ہیں۔