راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پتریاٹہ چیئر لفٹ کے منیجر اعجازبٹ نے کہا ہے کہ پتریاٹہ اور مری میں برف باری کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور آنے والے سیاح موسمی صورتحال کے پیش نظر اپنے گرم ملبوسات ساتھ لائیں اور بچوں کے متعلق پورے حفاظتی انتظامات کر کے آئیں اور ا س سلسلے میں تحصیل انتظامیہ مری نے سیاحوں کیلئے ایڈوائزری جاری کردی ہے اور کہا ہے کہ مری میں برف باری کی وجہ سے یکدم سیاحوں کے رش میں اضافہ ہوا ہے لہذا تمام سیاح اپنے سفر کے آغاز سے پہلے موسم اور ٹریفک کی صورتحال کی معلومات لے کر سفر کا آغاز کریں۔ معلومات کیلئے کنٹرول روم 0519269016,، پر رابطہ کریں۔
101