117

مری‘گھر کی سیڑھیوں سے گر کر دو سالہ بچی جاں بحق

مری ایس ڈی او واپڈا مری کی اکلوتی دو سالہ بیٹی گھر کی سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق ہو گئی تفصیلات کے مطابق آئیسکو مری کے ایس ڈی او مشتاق احمد کی دوسالہ معصوم بیٹی وانیا مشتاق پنڈی پوانٹ میں اپنے فلیٹ کے آنگن میں کھیل رہی تھی کہ فلیٹ کی سیڑھیوں سے نیچے جا گری جسے بظاہر معمولی چوٹیں آئیں مگر سی ایم ایچ مری اور پھر نیازی ہسپتال میں منتقل کیے جانے کے باوجود بھی بچی کی حالت نہ سنبھل سکی اور یو ں وہ دیگر ہسپتالوں میں منتقلی کے دوران ہی اپنے خلالق حقیقی سے جا ملی بچی کو اس کے آ بائی علاقہ لیہ میں سپرد خاک کیا گیا نماز جنازہ میں واپڈا کے حکام اور اہلکاروں سمیت بہت بڑی تعداد میں معززین علاقہ نے شرکت کی

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں