مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ) مری میں کار چور گینگ ایک بار پھر متحرک مری میں گاڑی چوری کی وارداتوں کے اضافے سے عوام سخت پریشان، ایک ہفتہ میں کار چورتین وارداتیں کرنے میں کامیاب جبکہ روزانہ نامعلوم چور دن اور رات کو جب موقع ملتا ہے گاڑیاں چوری کر لیتے ہیں گزشتہ رات سنی بنک سے محمدفیصل نامی شخص کی مہران کار نمبر080 ADA ماڈل 2000چوری کر لی گئی سی سی ٹی فوٹیج میں چور مذکورہ کار کوسکون سے چوری کرتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دو گاڑیاں جوڈیشل کمپلیکس جھیکاگلی کے مین انٹری گیٹ کے سامنے سے چوری ہوئیں نوید احمد عباسی کی سفید رنگ کی کرولا ماڈل (2003) نمبر LRD 6741 تین دسمبرجمعہ کے روز صبح 9 بجے کے قریب جوڈیشل کمپلیکس جھیکاگلی کے مین انٹری گیٹ کے سامنے سے چوری ہوگئی گاڑی رات بھر مری میں موجود رہی عوامی حلقوں نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موٹر وے پولیس اور ون 15 کو بروقت گاڑی چوری کی طلاع دئیے جانے کے باوجود چور گاڑی سمیت صبح سویرے مری ایکسپریس وے کے راستہ نکلنے میں کامیاب ہوگئے مذکورہ گاڑی کے مالک نے ہمت نہ ہاری اور رات بھر ڈھونڈ نے کے بعد دوسرے روزپشاور موٹروے ترنول ٹول پلازہ کے قریب سڑک کنارے سے گاڑی مل گئی،تیسری چوری ہونے والی گاڑی ایک سرکاری ملازم کی تھی جبکہ باقی گاڑیوں کا سراغ تاحال نہ مل سکا،عوامی حلقوں کا موٹر وے پولیس، ون فائیو اور مری پولیس کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
192