مری (نمائندہ پنڈی پوسٹ)یہاں پنڈی پوئنٹ کی کینٹ حدود کو لارنس کالج بائی پاس روڑ سے ملانی والی والی لنک روڈ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں گزشتہ چند دنوں میں ڈکیتی کی متعددوارداتوں میں ایک ہی حلیہکے دو ڈاکوں نے گن پوائنٹ پر ایک جوڑے سمیت گئی افراد کو لوٹ لیا جبکہ لانس کالج کے بنک کی اے ٹی ایم مشین کے باہر سے ایک شخص کو بھاری رقم سے محروم کر دیا گیا۔ایسے میں مقامی پولیس خصوصا ًایس ایچ اور کے سرد رویہ کے پیش نظر عوامی حلقوں نے الزام لگایا ہے کہ اس علاقے میں تمام وارداتیں پولیس کی واضع ملی بھگت اور آشیر باد سے ہو رہی ہیں۔ادھر گزشتہ رات مذکورہ لنک روڈ پر لاکھوں روپے کے قیمتی سامان‘ نقدی گن پوائنٹ پر لٹنے والے دو افراد کی جانب سے پولیس کو مکمل طور پر خصوصی رہنمائی اور نشاندہی اورکے باوجود اور سی پی او راولپنڈی احسن یونس کے احکامات کے باوجود مقامی پولیس خصوصاً ایس ایچ اور کی سرد مہری علاقہ کے عوام کیلئے سوالیہ نشان بنی ہوی ہے جن کا کہنا ہے کہ ان وارداتوں میں مقامی پولیس مکمل طور پر ملوث ہے۔
204