مری‘چور طلائی زیورات اور نقدی لے اڑے


مری (نمائندہ پنڈی پوسٹ)گورنمنٹ کالج آف کامرس سنی بنک مری کے پرنسپل انوار حسین کے گھر رات کی تاریکی میں چورکھڑکی توڑ کر گھر کا صفایا کر گئے، چور طلائی زیورات اور نقدی لے اڑے گئے اس طرح پرنسپل کالج انوار حسین جو 19 جولائی کو اپنی فیملی کے ہمراہ عید گزارنے اپنے آبائی شہر چکوال گئے تو چوروں نے انکی عدم موجودگی کافائدہ اٹھاتے ہوئے ان کے گھر میں نقب زنی کی واردات کی چوروں نے بھاری مالیت کا سامان اڑا لیا پرنسپل نے فوری طور پر مری پولیس سے رابطہ کیاسب انسپکٹر خلیل پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اورگھر کامعائنہ کیااور یقیں ن دلایا کہ جلد مجرموں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

اپنا تبصرہ بھیجیں