مری (نمائندہ پنڈی پوسٹ) مری شہر اور مضافات میں موسم سرماء کے ان ایام میں چوری کی بڑھی ہوی وارداتوں کے نتیجے میں عوام میں شدید عدم تحفظ پایا جا رہا ہے۔اس طرح 48گھنٹوں کے دوران چوری کی ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایک مسجد سمیت سات مقامات سے نا معلوم چور لاکھوں روپے کے مویشیوں اور قیمتی گاڑیوں سمیت مسجد کا یو پی ایس اوور دیگر قیمتی سامان لے اڑے اس طرح کشمیری محلہ کی مسجد سے یو پی ایس سمیت قیمتی سامان،دھوبی گھاٹ سے نعمان کی بھینس،مسیاڑی سے شہزاد کے صحن سے کیری وین،اسی علاقے سے ا ٓفتاب کے گھر سے مویشی جن میں بکریاں بھی شامل تھیں،سینی بنک سے سوزوکی پک اپ جبکہ بعض دیگر مقامات سے بھی چوری کی اطلاعات موصول ہوی ہیں ایسے میں مری کے عوامی حلقوں نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ اگر شہر اور قرب و جوار میں جرائم کی یہ حالت ہیتو مری کے دور افتادہ علاقوں میں کیا عالم ہو گاعوامی حلقوں نے اس کی تمام تر ذمہ داری مقامی پولیس خصوصاً ایس ایچ او پر عائد کرتے ہوے ”سانحہ مری“سمیت یہاں جرائم کی پشت پناہی پر مقامی ایس ایچ او اور اس کی ٹیم کو مکمل طور پر زمہ دار قرار دیتے ہوے فوری طور معطل کرتے ہوے اسکے خلاف ایف آئی ّر درج کرنے کا مطالبہ کیا ے تا کہ ملکہ کوہسار مری کو مزید بد نام ہونے سے بچایا جا سکے۔
108