101

مری‘ٹریفک حادثات10 افراد زخمی

مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ)مری ٹریفک کے حادثات میں 10 افراد زخمی ہو ئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے پہلاحادثہ ایکسپریس وے کھجٹ کے قریب پیش آیا جس میں راولپنڈی سے مظفر آباد جانے والی کوسٹر بس روڈ پر الٹ گئی جس میں پانچ مسافر زخمی ہوگئے۔دوسرا حادثہ نیومری کھلہ بٹ پھفوندی کے مقام پر پیش کیا جس میں 4افرادزخمی ہوگئے جن میں 60 سالہ افراہیم 70 سالہ ارقینہ بی بی 20 سالہ منیب اور 25 سالہ سلیمان شامل ہیں حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری کے اہلکار موقعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال مری منتقل کردیاگیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں