268

مری‘موٹر سائیکل حادثہ خاتون سمیت دو افراد زخمی

مری سرینگرروڈ پرعلیوٹ میں ٹریفک کے ایک حادثہ میں ایک خاتون سمیت دوافرادشدیدزخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق اسامہ بن زیدمسجد مری کے قریب موٹرسائیکل سوار ٹیوٹاہائی ایس کو اورٹیک کرتے ہوئے حادثہ کاشکار ہوگئے۔ زخمیوں میں مطیب ولد حسین اور کی کی اہلیہ عاصمہ ساکن کورال چوک راولپنڈی ہیں حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 مری کی امدادی ٹیم ایمبولینس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی اور پرائیویٹ گاڑی سے زخمیوں کووصول کرنے کے بعد ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال مری میں منتقل کردیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں