مری‘تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل حادثہ کا شکار ایک شخص زخمی تفصیلات کے مطابق پھلگراں ٹول پازہ کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل کے باعث حادثہ کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں تیس سالہ عزیز الرحمان ولد عبد الرحمان کی ایک ٹانگ ٹوٹ گئی اور شدید زخمی ہو گیا۔ریسکیو 1122نے فوری طور پر موقع پر پہنچتے ہوے شدید زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد پیمز اسلام آباد میں منتقل کر دیا۔
