مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ)مری موٹر سائیکلوں کے دو مختلف حادثات میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ چار شدید زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق پہلا حادثہ جی ٹی روڈ چھتر کرلوٹ کالج کے قریب تیز رفتاری کے باعث2 موٹرسائیکلوں کے درمیان تصاد م کے نتیجے میں پیش آیا جس میں دوافراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ دوسرا حادثہ گزشتہ رات نمازتراویح کے بعد بانسرہ گلی بازار میں موٹر سائیکل اور سوزوکی وین میں تصادم کے نتیجے پیش آیا جس میں تین افراد شدیدزخمی ہوگئے جس میں سے ایک 18 سالہ نوجوان ثناء اللہ ولد مقصود ساکن جاوا بانسرہ گلی مری جاں بحق ہوگیا جبکہ 22 سالہ حسنین ولد آفتاب اور22 سالہ دانیال ولد بشارت ساکن جاوہ بانسرہ گلی شدید زخمی ہوگئے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 مری کی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اورابتدائی طبی امداد دینے کے بعد زخمیوں کو تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مری اور ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال راولپنڈی اور پمزاسلام آبادمنتقل کردیاگیا۔
86