90

مری‘معمولی تنازعہ پرجھگڑا 1شخص جاں بحق

مری (نمائندہ پنڈی پوسٹ)مری پنڈی پوائنٹ پر معمولی تنازعہ پر دو دھڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک جواں سال نوجوان قتل جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق تنازعہ مواحی گاوں نمبل کے دو دھڑوں میں ہوا جہاں چھریوں کا آزادانہ استعمال کیا گیااس دوران چھریوں کے وار سے نمبل کا رہائشی امبریز کا جواں سالہ بیٹا حمزہ قتل کر دیاگیا یہ تصادم پنڈی پوائنٹ میں سرے عام ہوا ایسے میں بتایا گیا کہ پولیس بھی کائے واردات پر تاخیر سے پہنچی جبکہ ریسکیو 1122 کے ذمہ داروں کواس سلسلے میں آخری وقت تک کو جھگڑے کی کوئی بھی کال موصول نہیں ہوئی دونوں فریقین کا تعلق مری کی یونین کونسل نمبل سے بتایا جا رہا ہے تصادم کرنے والے دونوں دھڑے آپس میں قریبی رشتہ دار بتائے جاتے ہیں بتایا گیا ہے کہ جھگڑا معمولی تنازعہ پر شروع ہوا مقتول کی نعش اورزخمیوں کوٹی ایچ کیو مری منتقل کر دیا گیا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں