مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ) مری کے گاؤں مسیاڑی میں تعینات پٹواری عوام کے لئے درد سر بن گیا ہے اکثر دفتر سے غائب رہتا ہے علاقہ کے عوام نے پٹواری کی عدم دستیابی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے فوری تبدیل کرنے اور کسی دیانتدار اور فرض شناس پٹواری کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق مسیاڑی میں تعینات پٹواری راجہ ممتاز کو گزشتہ ایک عرصہ سے عدم موجودگی دفتر میں ڈیوٹی نہ دینے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ پٹواری لینڈ مافیا کا سرغنہ ہے یہاں پر اس کی تعیناتی مقامی لوگوں کے لئے مشکلات میں اضافہ کا باعث بن گیا اس کا رویہ عوام کے ساتھ انتہائی نا گفتہ ہے دفتر سے اکثر غائب رہتا ہے اور لوگوں کی فون تک نہیں سنتا منتخب قیادت کے ووٹرز اور سپوٹرز بھی اس کے رویہ سے نالاں ہیں ان کا کہنا تھا کہ اس کے مراسم لینڈمافیا سے ہیں اور اس کی جعلی حرکات سے کسی وقت بھی مقامی لوگوں میں آپس میں کسی بڑے جھگڑے کا اندیشہ ہے انھوں نے کہا کہ عوام کو ان حلات کے پیش نظر سخت صورتحال کا سامنا ہے۔
222