179

مری‘محکمہ مال سے متعلق کھلی کچہری کا انعقاد

مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ)عوامی مسائل کے حل کیلئے حکومت پنجاب کے وژن اورڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے احکامات کوعملی جامہ پہنانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنرمری نے پیر کے دن شدید سردی کے باوجود محکمہ مال سے متعلق ماہانہ کھلی کچہری منعقد کی جس میں تحصیلدار، سب رجسٹرارمری،قانونگو،تحصیل بھر کے پٹواریوں،عملہ اراضی ریکارڈاوردیگر اداروں کے ذمہ داران بھی موجودتھے۔ کھلی کچہری میں 50 سے زائدسائلین نے اپنے مسائل کے حوالے سے درخواستیں پیش کیں جن میں زیادہ تر شکایات ریونیو،فردوں اورانتقال کے اجراء،درستگی ریکارڈ، رجسٹریوں،انکم ٹیکس سرٹیفیکیٹ اورڈومیسائل کے حوالے سے تھیں۔ اسسٹنٹ کمشنر مری محمدعمرمقبول نے سائلین کی شکایات کو تفصیل سے سنا اورموقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ اے سی مری نے میڈیاسے کو بتایا کہ عوامی مسائل کوحل کرنا ہمارا بنیادی فرض ہے، حکومت پنجاب اورڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی کوشش ہے کہ کھلی کچہریوں کے ذریعے عوام کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیاجائے۔ انہوں نے بتایا کہ احکامات کے مطابق ہرمہینے کی یکم،2 اورتین تاریخ کو کھلی کچہری کاانعقاد کیاجارہا ہے تاکہ عوام کو درپیش مسائل کو حل کیاجاسکے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں