117

مری‘لوکل روٹ پرکرایہ نامہ جاری نہ ہونے سے ٹرانسپورٹرعوام کو لوٹنے لگے

مری شہر اور ملحقہ آبادیوں کیلئے منہ مانگے کرائے وصول کیئے جانے لگے ہیں۔ایسے میں مری لوئر بازار موچی منڈی سے ایکسپریس وے مسیاڑی چوک تک 120 روپے کرایہ لیا جانے لگا ہے جبکہ آر ٹی اے سیکرٹری کی طرف سے لوئربازار سے ایکسپریس وے مسیاڑی کے لوکل روٹ پر موچی منڈی تک روٹ پرمٹ جاری ہوئے بھی سالوں گزر گئے لیکن تا حال سرکاری کرایہ نامہ جاری نہ کیا جا سکا۔ اس طرح براستہ لوئر ٹوپہ سے موچی منڈی اور مسیاڑی چوک سے مسیاڑی لنک روڈ تک روٹ پرمٹ جاری کر نے کا مطالبہ کی گیا ہے تاکہ اہلیانِ علاقہ سمیت مری کے تمام دیہات اور یہاں آنے والے سیاح بھی ان دونوں روٹ پر لوکل گاڑیوں میں سفر کر کر سکیں جبکہ مسیاڑی سے موچی منڈی کی طرف آنے والے دونوں روٹ کا سرکاری طور پر کرایہ نامہ جاری کیا جائے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں