مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ)امپروومنٹ ٹرسٹ مری میں قبضہ مافیاء اورغیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن اسسٹنٹ کمشنرمری وسیکرٹری ایم آئی ٹی وقاص صفدرسکندری کی نگرانی میں جاری ہے ہفتہ کے روز ایم آئی ٹی میں ڈیمالشنگ سکواڈ اورعملہ نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ غیر قانونی تعمیرات کومسمارکیا اس موقع پر اے ڈی سی آر،ایس پی کوہسار حیدرعلی،اسسٹنٹ سیکرٹری ایم آئی ٹی طارق فراز،سب انجینئر ہارون وحسنین اور دیگر بھی موجودتھے حکام نے قبضہ مافیااور تعمیرات مافیاء کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ کسی کوبھی الاٹیوں کے پلاٹوں پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی اورغیر قانونی تعمیرات کو ہر صورت ختم کیاجائیگا۔
134