151

مری‘غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن

مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ)ملکہ کوہسار مری وطن عزیز کااہم ترین سیاحتی ہل سٹیشن ہے یہاں کے قیمتی جنگلات،سرسبز دلکش نظارے اور قدرتی ماحول دنیابھر کے سیاحوں کیلئے کشش کاباعث ہے اس کی خوبصورتی اورقدرتی ماحول کو مزید بہتر بنایاجائیگا ان خیالات کااظہار اسسٹنٹ کمشنر مری محمدعمرمقبول نے غیر قانونی تعمیرات کیخلاف شروع کئے گئے آپریشن کے دوران میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کاسلسلہ بلاامتیاز جاری ہے اس طرح پاکستان تحریک انصاف کی ایک اہم شخصیت کی عمارت بھی آپریشن کی زد میں آگئی جسکے غیر قانونی حصوں کو گرا دیا گیا آپریشن کے دوران کشمیر پوائنٹ پر واقع  یونیک ہائیٹس کی آٹھ منزلہ عمارت پر مزید لینٹر ڈالنے کیلئے کنکریٹ کے جو کالم بنائے جارہے تھے جنہیں کو مکمل طور گرایا دیا گیا جبکہ عمارت کے مزیدغیرقانونی حصوں کو بھی مسمارکردیا گیا۔مذکورہ بلڈنگ پہلے سے ہی سپریم کورٹ میں غیرقانونی تعمیرات کیس کی لسٹ میں شامل ہے مری میں تعمیرات کی آڑ میں میں غیرقانونی تعمیرات کا بھی سلسلہ تیزی سے جاری ہے ادھر اسسٹنٹ کمشنر مری محمد عمر مقبول کا کہنا ہے کہ نئے بائی لاز کے مطابق اور نقشے منظور ہونے کے بعد تعمیرات کی اجازت ہوگی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں