گوجر خان (نوید ملک ٗ نمائندہ پنڈی پوسٹ )ایمرجنسی میں لائے جانے والے مریض کو انجکشن باہر کر خرید کر لانے کے عمل کو پنڈی پوسٹ نے اعلی احکام تک پہنچانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا جس پر وزیر اعلی پنجاب کے نوٹس لینے پر انکوائری رپورٹ طلب کی گئی سات گھنٹے طویل ہونے والی انکوائری میں تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا و ہسپتال کے ڈیوٹی عملے سے الگ الگ بیانات ریکارڈ کروائے گی انکوائری ٹیم کے سربراہ سی سی او ڈاکٹر اعجاز نے پنڈی پوسٹ سے گفتگو میں کہا کہ انکوائری انتہائی باریک بینی سے کئ گئ ہے میرٹ پر رپورٹ بنا کر وزیر اعلی پنجاب کو ارسال کریں گے پنجاب حکومت کا مقصد اس نظام کی اصلاح و عوام آدمی کی زندگیوں میں بہتری لانا ہے شہری حلقوں و سماجی شخصیات نے وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجر خان میں ہونے والے اس دلخراش واقع پر نوٹس لینے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انکے طرز عمل و کام کرنے کے انداز سے لگ رہا ہے کہ وہ صوبے کی عوام کو درپیش مسائل کے حل میں سنجیدہ ہیں
199