153

مری‘شہریوں کو پانی کے حصول میں شدید مشکلات کاسامنا

مری شہر کے اندرون علاقوں میں گذشتہ 6 دنوں سے پانی کی فراہمی بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو پانی کے حصول میں شدید مشکلات کاسامنا۔ شدید بارشوں کے دوران بھی پانی کی قلت کا شکار علاقوں میں کری محلہ،مال روڈ،لوئر بازار،صدیق چوک،موچی منڈی،سبزی منڈی،لوئرجھیکاگلی روڈ سمیت کئی دیگر علاقے بھی شامل ہیں۔شہریوں کاکہنا ہے کہ ملک بھر کی طرح مری میں بھی شدید بارشیں ہوئیں لیکن مری انتظامیہ عوام کو پانی فراہم کرنے میں مکمل ناکام نظر آتی ہے۔ گھریلوخواتین،بچے اورمرد دوردراز کے علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہیں اہلیان علاقہ نے کمشنر،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اورمحکمہ پبلک ہیلتھ کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اورشہریوں کو پانی کی فراہمی روزانہ کی بنیاد پر فراہم کرنے کامطالبہ کیا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں