185

مری‘شدیدبارشوں سے شہری کا مکان لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگیا

مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ) مری کشمیری محلہ نزددھوبی گھاٹ میں حالیہ شدیدبرفباری اورتیز بارشوں کے باعث ایک غریب شخص شکیل ولد منظور کامکان لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے سے مکمل بتاہ ہوگیا معجزانہ طورپر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن اس کے گھر کے دو کمرے چھت سمیت زمین بوس ہو گئے جبک لینڈسلائیڈنگ کے باعث مکان کی بالائی منزل کو بھی شدید خطرات لاحق ہو گئے، متاثرہ شخص اپنے بچوں سمیت پڑوسی کے گھر رہنے پر مجبور ہے متاثرہ خاندان نے حکومت اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ انتہائی غریب شخص ہے اورتباہ ہونے مکان کی دوبارہ تعمیرکرنے کی استطاعت نہیں رکھتالہذ ااسکی فوری مالی امداد کی جائے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں