209

مری‘سرکاری ریسٹ ہاوس میں نجی تقریبات ہونے کا انکشاف

مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ)گھوڑاگلی میں قائم محکمہ جنگلات پنجاب کے سرکاری ریسٹ ہاوس کو نجی تقریبات کے لیے استعمال کیے جانے کا انکشاف ہواہے، اس طرح فارسٹ ریسٹ ہاوس گھوڑاگلی میں محکمہ جنگلات کے اعلی آفیسر کی ایماء پر بغیر کسی باضابطہ اجازت کے گزشتہ رات شادی کی تقریب کے انعقاد اور مبینہ طور پر رقص و سرور کی محفل منعقد کرنے پر علاقہ کے عوامی حلقوں نے تشویش اور افسوس کا ااظہار کرتے ہوے بتایا کہ اس سلسلے میں سیکر ٹری محکمہ جنگلات کی اجازت کے بغیر ریسٹ ہاوس کے تمام کمرے بغیر کسی ادائیگی کے بک کیے گئے جو ۔اتوار کے دن ولیمہ کی تقریب تک استعمال ہوے۔بتایا گیا کہ منعقد ہ تقریب ایک اعلی افسر کے قریبی دوست کی شادی کے تھی جس میں ادائیگی نہ کرتے ہوے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا ادھر بعض اس بارے ڈی ایف او مری عامر سہیل سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ محکمہ جنگلات کے ایک دوسرے سرکاری افسر ڈی ایف او ہیڈ کوارٹر نے اپنے کچھ مہمانوں کے لیے ریسٹ ہاوس بک کروایا تھا۔نجی تقریبات کے لیے سرکاری ریسٹ ہاوس کا استعمال کیاجانا غلط الزام ہے زرائع کے مطابق وہاں شادی کی تقریب منعقد نہیں ہوی جبکہ صرف تیس پینتیس افراد کے اعزاز میں صرف دعوت کا اہتمام کیا گیا تھا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں