182

مری‘سرکاری اراضی پر تعمیرات کا سلسلہ جاری

مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ)مری اپر جھیکا گلی روڈ پر گرین بیلٹ پر تعمیرات کے بعد سرکاری مافیا کی اندھیر نگری چوپٹ راج میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے مری شہر کے ایک قدیم نالے پر بھی دھڑلے سے تعمیرات جاری ہیں وزیر اعظم کے عالمی ماحولیاتی ویژن کا مری میں سر عام قتل مذکورہ جگہ پر برفباری سے پھسلن سے بچنے کے لیئے پیدل چلنے والوں کے لیئے بنائی جانے والی سیڑہیاں بھی ختم ہونے کا اندیشہ نالے پر جس جگہ تعمیرات کی جارہی ہیں یہاں پر سے شہر کے مرکزی نالے کی عملہ بندش میں صفائی کرتا تھااور ساتھ بنی ہوئی جگہ پر صفائی کے اوزار عملہ رکھتا تھاشہر کا کاروباری طبقہ اور چلنے پھرنے والے اس جگہ کو طویل عرصہ سے بیت الخلاء کے لیئے استعمال کرتے آ رہے ہیں مگر موجودہ حکومت کے دور میں سرکاری اراضی کو دیدہ دلیری سے ذاتی جاگیر سمجھ کر جہاں اپنے لیئے بہت کچھ بنا رہے ہیں وہاں پر مری میں گرین بیلٹ سمیت قدرتی اور سرکاری نالوں پر بھی دھڑلے سے تعمیرات کر کہ وزیر اعظم پاکستان کے ماحولیاتی ویژن کا مذاق ارایا جا رہا ہے گرین بیلٹ پر تعمیرات جہاں ماحول اور بڑی آبادی کے لیئے مستقبل میں خطرے کا پیش خیمہ ثابت ہو گی وہائیں پر شہر میں نالوں پر کی جانے والی تعمیرات شہر کے لیئے بڑا خطرہ ثابت ہو سکتی ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں