162

مری‘سبزنمبرپلیٹ اورنیلی لائٹس لگانے والوں کے خلاف کاروائی

مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ)چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کے احکامات پر مری ٹریفک پولیس کاغیر قانونی طور پر گرین نمبر پلیٹ اور نیلی لائٹس لگانے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری،غیر قانونی طور پر لگائی گئی 6گاڑیوں سے گرین نمبر پلیٹ اتار لی گئی جبکہ پولیس لائٹس لگانے پر13گاڑیوں سے لائٹس اتار کر چالان ٹکٹ جاری کیے گئے،مری آنے والے سیاح قانونی کاروائی سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین پر عمل کریں، چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان کے احکامات پرڈی ایس پی ٹریفک مری اجمل ستی کی زیر نگرانی مری ٹریفک پولیس کا غیر قانونی طور گرین نمبر پلیٹ اور نیلی لائٹس لگانے والوں کے خلاف سخت کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھاہوا ہے اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کا کہنا تھا کہ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی شہر میں ٹریفک قوانین پر عملد ر آمد کروانے کے حوالے سے قانون کے یکساں اور منصفانہ نفاذپر یقین رکھتی ہے گاڑیوں پر غیر قانونی گرین نمبر پلیٹ اور پولیس لائٹس کے استعمال کے نقصانات اور انفورسمنٹ کے حوالے سے مہم پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ان کاکہنا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے جوان و افسران روڈ یوزر ز کے ساتھ دیانتداری، شائستگی اور فوری مدد کے بنیادی اصولوں پر عمل پیرا ہے اور ٹریفک قوانین کے سخت نفاذ اور روڈ سیفٹی ایجوکیشن کے ذریعہ عوام کی سہولت کے لئے پر عزم ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں