197

مری‘زمین کے تنازعہ پر فائرنگ‘ 1شخص جانبحق

مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ) زمین کے تنازعہ پر نیومری کلہ بٹ میں فائرنگ کے دوران 45 سالہ محمدرمضان ولد محمدخورشیدگولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ 66 سالہ محمدظہیر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا واقع کی اطلاح موصول ہوتے ہی پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری کی امدادی ٹیم دو ایمرجنسی ایمبولنس کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئی ریسکیو 1122 مری کنٹرول رو م نے مقامی پولیس چوکی کو بھی معلومات فراہم کردیں ہیں آخری اطلاعات تک ریسکیواہلکار امدای کاروائیاں کررہے ہیں اور قانونی کاروائی کے بعدنعش اورزخمی کو تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مری منتقل کیا گیا ہے 66 سالہ محمدظہیر کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں