مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ)مری شہر میں 2 مختلف حادثات ایک شخص جاں بحق جبکہ دوخواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق پہلا حادثہ تحصیل روڈ پر ایک پالتوجانور کی ٹکر کے نتیجے میں پیش آیا جس میں ایک دنبے (لیلے) نے ٹکریں مار کرایک مرد اور دوخواتین کو شدید زخمی کرڈالا جن میں سے امام دین نامی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے ہسپتال جاتے ہوئے راستہ میں ہی دم توڈ کیا جبکہ شدید زخمی ہونے والی دوخواتین میں سے ایک کوراولپنڈ ی منتقل کردیاگیاجبکہ دوسری خاتون ٹی ایچ کیو ہسپتال مری میں ہی زیر علاج ہے دوسرے حادثے میں لاری اڈہ جنرل بس سٹینڈ کے قریب ابوظہبی روڈ پرجو ایک کوسٹر بریک فیل ہوجانے کے بعد الٹنے کے نتیجے میں پیش آیا جس میں خواتین سمیت کئی افرادزخمی ہوگئے
119