143

مری‘حکومتی امتحانی پالیسی کی وجہ سے بچوں کا مستقبل داؤ پرلگ گیا

مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کانونٹ آف جیسس اینڈ میری اور سینٹ ڈینز سکول مری کو حکومت کی طرف سے دی گئی امتحانات کی پالیسی کی وجہ سے بچوں کا مستقبل داؤ پرلگ گیا ہے۔جس کے نتیجے میں طلباء طالبات کا ایک سال ضائع ہونے کے امکا ن سے والدین اور بچے شدید پریشانی سے دوچار ہیں ان کاکہنا ہے کہ مری کے موسم اور میدانی علاقوں کے موسم میں بہت فرق ہے برفباری اور شدید سردی میں دیگرعلاقوں کے برعکس یہاں امتحانا ت کاالگ طریقہ ہے لیکن اب حکومتی پالیسی کے باعث بچوں کاسال ضائع ہونے کااندیشہ ہے والدین اوراہلیان علاقہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مری کے موسمی حالات کے تحت جو امتحانی شیڈول ہے اس کو ہی بحال رکھاجائے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں