مری‘با اثر شخص کا غریب ٹیکسی ڈرائیور کی زمین پر قبضہ

مری کے نواح گاؤں نمبل میں باا ثرشخص نے غریب آدمی کی زمین پر زبر دستی قبضہ کر کے اسے بے دخل کر دیا گیا ہے عدالت سے حکم امتناعی کے باوجود با اثر شخص نے قبضہ شدہ زمین پر تعمیرات بھی شروع کر دیں اور وہ اپنے آپ کو ایک حساس ادارے کا آفیسر قرار دے رہا ہے متاثرہ شخص نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ میری زمین واگزار کر کے مذکورہ شخص کے خلاف قانونی کار وائی کی جائے تفصیلات کے مطابق یونین کونسل نمبل کے رہائشی راشد محمود عباسی نے بتایا ہے کہ الفت شاہ نامی شخص نے کچھ عرصہ قبل میر ی زمین سے ملحقہ پندرہ مرلہ زمین خریدی جسکی کھیوٹ ایک ہی ہے بعد ازاں اس نے اثرو رسوخ کی بنیا د پر میری دوکنال اراضی پر بھی زبر دستی قبضہ کرلیاجس پر میں نے عدالت سے اسکے خلاف حکم امتناعی لیا اور پھر اس نے مجھ پر پریشر ڈالنے کے لئے تھانہ مری میں میرے خلاف جھوٹی ومن گھڑت ایف آر درج کرا دی اور میرے ملکیتی زمین پر غیر قانونی تعمیرات شروع کر دی اس طرح اس نے مجھے گھر سے بے گھر کر دیا ان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ مال سے میری ملکیتی اراضی کی باضابطہ طور پر نشاندہی بھی ہوئی ہے جس پر پولیس نے تفتیش کے بعدمیرے خلاف بوگس ایف آئی آر خارج کر دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں ایک ٹیکسی ڈرائیور ہوں اور بڑی مشکل سے میں اپنی فیملی کی کفالت کرتا ہوں اور اب میں بے گھر ہونے کے بعد کرائے کے گھر میں رہنے پر مجبور ہوں لہذا وزیراعلی پنجاب سے مری ہمدردانہ اپیل ہے کہ مجھے انصاف دلایا جائے اور میری قبضہ شدہ زمین واپس دلائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں