مری(محمد احمد‘نمائندہ پنڈی پوسٹ)اوپن آل پاکستان میراتھن ریس کے منعقدکئے جانے مری کی سیاحت پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہونگے ریس کابنیادی مقصد اس پرفضاء اور دلکش سیاحتی مقام کی اہمیت میں اضافہ کرنا،یہاں کی خوبصورتی کوبہتربنانا،جنگلات کی افزائش،قدرتی ماحول اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے میں عوام کے کردار کی اہمیت کواجاگر کرنے کیلئے آگاہی دینا ہے میراتھن ریس میں ملک بھر کے علاوہ مقامی افراد بھی کثیر تعدادمیں شرکت کرینگے تمام متعلقہ محکمے اس دورن اپنے فرائض منصبی احسن انداز میں اداکریں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی ان خیالات کااظہار حفاظت او اسسٹنٹ کمشنر مری محمدعمرمقبول نے جناح ہال مری میں 4 دسمبر کوملکہ کوہسار مر ی میں منعقد ہونے والی اوپن آل پاکستان میراتھن ریس 2021 کے حوالے سے انتظامات کے پروگرام کو حتمی شکل دینے کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایاکہ مری گریثرن،میونسپل ایڈمنسٹریشن،محکمہ سپورٹس راولپنڈی اورمری ڈویلپمنٹ فورم کے باہمی تعاون سے منعقد کی جارہی ہے ریس کے راستوں پر ٹریفک بندرہیگی اورمتبادل راستہ پر گاڑیاں چلے گیں ٹریفک پولیس کا سکواڈ،ایمبولینسیں اورڈاکٹر ریس کے ساتھ ہونگے،اے سی مری نے بتایا کہ ریس میں صرف مرد حضرات ہی حصہ لیں گے،میراتھ ریس کاضابطہ اخلاق اور جاری ہدایت نامہ پر ریس کے شرکاء مکمل عملدرآمدکرنے کے پابند ہونگے تمام شرکاء صبح ساڑھے آٹھ بجے جی پی اوچوک پہنچ جائیں،ریس میں شرکت سے قبل انٹری ٹکٹ چسٹ نمبر الاٹ کیاجائیگا،حصہ لینے والے ریسر اپنی عمریا تاریخ پیدائش لازمی درج کروائیں،12 سے 16 سال کی عمر کیلئے گرین رنگ کا انٹری ٹکٹ،17 سے 40سال کی عمر کیلئے سفید اور40 سے 60 سال کی عمر کے ریسرز کو پنک رنگ کے انٹری ٹکٹ رکھے گئے ہیں،مقابلے سے قبل بھاگنے والے یاراستہ میں شامل ہونے والوں کو مقابلے سے خارج کیاجائیگا بلکہ انکے خلاف حسب ضابطہ کاروائی بھی کی جائیگی،ریس کی خفیہ کیمروں سے مانیٹرنگ بھی ہوگی،ریس میں تین مختلف پوئانٹ پر چیک پوسٹین قائم کی جائینگیں جہاں سے تین مختلف رنگوں کے ٹکٹ شرکاء کودئیے جائینگے جنہیں حاصل کرنا ضروری ہوگا ورنہ مقابلے سے خارج کردیاجائیگا شرکاء ان ٹکٹوں کو باحفاظت اپنے پاس رکھیں،ریس کے راستوں پر شرکاء کی سہولت کیلئے پانی کے سٹال بھی ہونگے،ریس کے دوران ہلڑ بازی،جھگڑا کرنے اور نعرہ بازی کی کسی صور ت اجازت نہ ہوگی ایساکرنے والوں ریس سے خارج کردیاجائیگااور انکے خلاف قانونی کاروائی بھی کی جائیگی،راستہ میں کسی کودھکالگانے کی ہرگز اجازت نہ ہوگی اورجیوری کافیصلہ حتمی تصور ہوگا،تمام شرکاء کو ہدایت کی گئی کہ وہ آغاز اوراختتامی پوائنٹ پر نظم وضبط کامظاہرہ کریں،ضلعی سپورٹس آفیسر اورتحصیل سپورٹس آفیسر مہتاب عباسی نے بھی شرکاء کوبریفنگ دی اوراگر برفبای کے دوران بھی ریس جاری رہیگی جبکہ دوپوائنٹس کو کم کردیاجائیگا،اجلاس میں ڈی ایس پی ٹریفک مری اجمل ستی، ایس ایچ اومری راجہ رشید،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن مری ملک توصیف،ایم اوآر حسیب ہاشمی،میڈیکل سپریٹنڈنٹ ٹی ایچ کیوہسپتال مری ڈاکٹرعبدالسلام عباسی،انچارج ایمرجنسی آفیس ریسکیو1122 مری حمزہ علی خان،تحصیل ہیلتھ انسپکٹر راناکرامت علی،مری ڈویلپمنٹ فورم کے رہنماؤں نعمان عباسی،کاظم شوکت عباسی،سٹی ٹریفک کے بیٹ انچارج شفیق الرحمان،آرڈبلیوایم سی کے ساجدعلی،پروٹوکول آفیسر ایم سی مری بدرالزمان خالد،این ایچ اے کے افسران،سول ڈیفنس اہلکاروں،سرکاری افسران اورعملے نے کثیرتعدادمیں شرکت۔
263