125

مری،گھوڑا گلی لورہ روڈ پرڈاکوؤں نےتاجر کو لوٹ لیا

مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ) گھوڑا گلی لورہ روڈ پردن کے وقت ڈکیتی کی دلیرانہ واردات نامعلوم ڈاکوؤں نے پولیس چوکی گھوڑا گلی کے قریب مری شہر سے تاجروں کو مال سپلائی کرنے والی سیل کی گاڑی کو ملوٹ گھوڑاگلی میں اسلحہ کی نوک پر گاڑی میں سوار سیل مینوں سے ڈیڑھ لاکھ روپے کیش لوٹ لی کیش نہ دینے کی کوشش پررب نواز ولدگلنواز نامی شخص کو فائرنگ کرکے زخمی کردیااوررقم لوٹ کر فرارہوگئے گھوڑاگلی پولیس چوکی گھوڑاگلی کے قریب ہونے والی ڈکیتی کی اس واردات کی وجہ سے کاروباری حلقوں عدم تحفظ کاشکار ہوچکے ہیں انہوں نے نوتعینات ایس ڈی پی اورمری پولیس پر سوالیہ نشان اٹھایاہے،واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو1122 مری کی امدادی ٹیم ایمرجنسی ایمبولنس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی اورابتدائی طبی امداددینے کے بعد زخمی کوتحصیل ہیڈکواٹرہسپتال مری منتقل کردیاگیا جبکہ واقع کی اطلاع ریسکیو1122 مری نے متعلقہ پولیس اسٹیشن کو بھی فراہم کردی،کاروباری اورعوامی حلقوں نے ایسی وارداتوں کوروکنے اورڈاکوؤں کی فوری گرفتاری کیلئے پولیس کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اوراقدامات کرنے کامطالبہ کیا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں