182

مری،پبلک ٹرانسپورٹ مالکان نے ازخود کرائے بڑھا دئیے

مری(سید احمد،نمائندہ پنڈی پوسٹ) ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مری کی پبلک سروس ٹرانسپورٹ نے از خود سے کرایوں میں اضافہ کر دیا جبکہ تاحال سیکرٹری آرٹی اے راولپنڈی کی طرف سے نہ توماضی میں کبھی اورنہ ہی موجودہ اضافے کا کوئی کرایہ نامہ جاری ہوا سیکرٹری آرٹی اے کئی موجود بھی ہے یانہیں؟کرایے نامے جاری نہ ہونے کی وجہ سے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کیخلاف عمل درآمد کرانے اورعوام کو ریلیف دینے میں ٹریفک وارڈنز افسران کو کافی مشکلات کاسامناکرنا پڑرہا ہے،عوامی شکایات پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک مری عرفان حید ر نے ضلع مری میں گذشتہ دو دن سے کرایوں میں اضافے اوور لوڈنگ کی شکایات موصول ہونے پر مری میں قوانین پر عمل درآمد کرانے کے لئے ٹریفک وارڈنز کے اسکواڈ سنی بنک چوک، بانسرہ گلی، باڑیاں روڈ، اپر دیول روڈ، لوئر دیول روڈ اور نیومری روڈ پر لگا دیئے گئے ہیں مری میں اوور لوڈنگ کرنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا اورگذشتہ دن102سے زائد گاڑیوں کے چالان کرتے ہوئے 50ہزار پانچ سوجرمانہ گورنمنٹ کے خزانے میں جمع کروایاگیا، 06گاڑیوں کے خلاف ایف آئی آردرج کرکے تھانہ میں بند کر دیاگیااور متعدد گاڑیوں کو وارننگ بھی دی گئی،ڈی ایس پی ٹریفک مری نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل در آمدکراتے ہوئے بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے پبلک سروس گاڑیوں کو بغیر لائسنس، بغیر پرمٹ، بغیر فٹنس اوور لوڈنگ اور اوور چارجنگ کسی بھی صورت رعایت نہ دی جائیگی اورٹریفک قوانین پر مکمل عمل درآمد کرایا جائے گاانہوں نے عوام کوہدایات دیں کہ سرکل مری میں لگے سائن بورڈ ز اور پوائنٹ پر کھڑے ٹریفک وارڈنز کی ہدایات پر پابندی کریں یہ آپکی زندگی کو محفوظ اور سفر کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،عوام الناس اورسیاحوں کو سہولیات کی فراہمی او رشکایات کے فوری ازالہ کیلئے سنی بنک کے مقام پر سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے کنٹرول روم بھی قائم ہے رابطہ کیلئے 051-9269200۔ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں