69

مری،عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ)اسلام آباد پولیس کی جانب سے زمان پارک میں عمران خان کی گرفتاری کے خلاف مری میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ بڑی تعداد میں مظاہرین نے جی پی او چوک ٹائر جلا کر مضافاتی علاقوں میں جانے ولی ٹریفک کو مکمل طور پر جام کردیا۔اس دوران کارکنوں نے فلک شگاف نعروں سے عمران خان کے خلاف انتقامی کاروائیوں کو جمہوریت اور انسانیت کے خلاف قرار دیتے ہوئے انہیں رد کرتے ہوئے عمران خان سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔اس موقع پر مظاہرین کی قیادت سابق رکن وقومی اسمبلی پروفیسر صدقت علی عباسی،رکن صوبائی اسمبلی میجر (ر) لطاسب ستی، ضلعی صدرسہیل عرفان عباسی، کمانڈر لطاسب ستی،سلیم مقبول، شہزاد رشید عباسی سمیت بہت بڑی تعداد میں کارکن شامل تھے۔ اور راجہ ہارون محفوظ، عباسی اور دیگر رہنماوں سمیت کارکنوں کی بھاری تعداد موجو تھی۔ ادھر سابق تحصیل ناظم سردار محمد سلیم خان کا صاحبزادے سردار منصور نے جھیکا گلی میں میں زبر دست احتجاج کرتے ہوے ٹریفک کو بلاک کرنے کی کوشش کی۔ پی ٹی آئی کے رہنماوں کی جانب سے جی پی او چوک بند کر دیا احتجاج کے دوران عمران خان کے حق اور حکومت کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں