118

مری،سیاحوں سے زیادہ کرایہ لینے پر 1 ہوٹل سیل

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)مری میں طوفانی برفباری کے دوران سیاحوں سے زیادہ کرایہ طلب کرنے پر بعض ہوٹلوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے سیاحوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھانے اور ان سے کرائے کی مد میں زیادہ رقم وصول کرنے پر ایک ہوٹل سیل کر دیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے سوشل میڈیا پر شکایت کے بعد تحقیقات کرکے کارروائی کی گئی دوسری جانب سیاحوں کے مری اور گلیات میں داخلے پر پابندی میں مزید 24 گھنٹوں کی توسیع کردی گئی ہے، بیشتر سیاح مری سے نکل گئے ہیں تاہم علاقہ مکینوں کی مشکلات برقرار ہیں جب کہ شہر میں بجلی کی فراہمی مکمل بحال نہیں کی جاسکی ہے مری میں پائپ لائنوں میں پانی جم جانے سے شہریوں کو پانی کی قلت کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں