226

مری،رضیم قتل کیس کا تیسرا ملزم گرفتار

مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ مری پولیس کی اہم کاروائی، قتل کے مقدمہ کا نامزد تیسرا ملزم بھی گرفتار،ملزم مہتاب نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مری کے علاقہ بن میں زمین کے تنازعہ پرفائرنگ کر کے محمد ظفیرکو زخمی جبکہ محمد رضیم کوقتل کردیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی اومری کی سربراہی میں ایس ایچ مری اور انکی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ کا نامزد تیسرے ملزم مہتاب کو گرفتارکرلیا، ملزم مہتاب نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مری کے علاقے بن میں زمین کے تنازعہ پرفائرنگ کر کے محمد ظفیرکو زخمی جبکہ محمد رضیم کوقتل کردیا تھا،واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھتیجے عاشق حسین کی مدعیت میں چند روز قبل تھانہ مری میں درج کیاگیاتھا،ملزم کے دو ساتھی ملزمان قبل ازیں گرفتار ہوچکے ہیں

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں