84

مری،خود کو حساس ادارے کے اعلیٰ آفیسر ظاہر کرنیوالے تین ملزمان گرفتار

مری (نمائندہ پنڈی پوسٹ ) سٹی ٹریفک پولیس مری کےانچارج انسپکٹرسردارشفیق الرحمن نے دلیرانہ کاروائی کرتے ہوئے خودکوحساس ادارے کے اعلی آفیسرظاہر کرنے والے جعلی افسر کو بے نقاب کر دیا جعلی کمانڈواورگاڑی سمیت مری پولیس نےحراست میں لے لیئےہیں ملزمان مختلف ہوٹلوں میں چیکنگ کے نام پر پروٹوکول لیتے رھے سٹی ٹریفک پولیس کے انچارج شفیق الرحمن نے کینٹ ایریا میں جانے کی اجازت نہ دی اور شک پڑنے پر گاڑی روک لی جسکے بعد انہوں نےمری پولیس اور ایم پی پولیس کی حراست میں دے دیا ملزمان لگژری گاڑی سرکاری نمبرپلیٹ۔وائرلیس سیٹ۔پولیس ہوٹرزسمیت جبکہ جعلی کمانڈونے اعلی حساس ادارے کو یونیفارم اور بیج لگا رکھے تھے ملزمان کو روک کر چیک کیا گیا جہنوں نے اپنے آپ کو سرکاری ادارے کا افسران ظاہر کیااور سٹی ٹریفک پولیس نےملزمان سے کارڈ طلب کیے جو پیش نہ کر سکےملزمان کی شناخت محمد شہزاد،دانش،محمود احمد کے نام سے ہوئی ملزمان سے وائیر سیٹ،ایک عدد یونیفارم،جعلی نمبر پلیٹ ،رائفل12بور برآمد ،زیراستمال گاڑی قبضہ پولیس میں لی گئی ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہےڈی پی او مری فراز احمد کی انچارج ٹریفک پولیس محمد شفیق کو شاباش دی اورگرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، ڈی پی او مری فراز احمد
کا کہنا تھا کہ ملزمان کتنے ہی شاطر کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں