206

مری،خستہ حال عمارت کی دیوار گرنے سے مزدور جاں بحق

            مری(سید محمد احمد)راولپنڈی مری جی ٹی روڈ تریٹ ملت پبلک سکول کے قریب پرانی بلڈنگ کی دیوار گرنے سے دومزدور زخمی ہوگئے جن میں سے ایک موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں مزدور اس پرانی عمارت میں کام کررہے تھے حادثے کی اطلاع ملتے ہی پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122مری مری کے ریسکیواہلکار 2 ایمرجنسی ایمبولنس کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے اورامدادی کاروائی کرتے ہوئے زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداددینے کے بعدپمزہسپتال اسلام آباد منتقل کردیاگیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں