145

مری،آبادی میں چیتا گھسنے سے علاقہ میں خوف و ہراس

مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ) یہاں گزشتہ روز یونین کونسل نمبل کے گاوُں لکوٹ ڈھوک ملاچھ کے کرکٹ گراوُنڈ میں ایک بھوکے جنگلی جیتے کی آمدپر اہلیانِ علاقہ میں شدید خوف و حراس پھیل،ایسے میں علاقہ کے لوگوں نے فوری طور پر اسسٹنٹ کمشنر مری کو اطلاح دی کہ وہ وہاں کسی انسانی جان کو پہنچنے والے کس بھی نقصان سے پہلے محکمہ وائلڈ لائف کے زریعہ جیتے کو قابو کر نے کے فوری احکامات جاری کریں اسسٹنٹ کمشنر مری وقاص سکندر نے فوری نوٹس لیتے ہوے اقدامات تو کیئے مگر اس دوران بھوکا شیر خاصی دیر تک وہاں رہنے کے بعدملحقہ گھنے جنگل میں روپوش ہو گیا۔ علاقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر شیر کو متعلقہ محکمہ وائیلڈ لاف نے اپنی تحویل میں نہ لیا تو کسی وقت بھی کوئی حادثہ رونماء ہو سکتا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں