91

مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ

جہلم(نمائندہ پنڈی پوسٹ)جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافے کا سلسلہ جاری، بازار میں مرغی کے گوشت کی قیمت کو اچانک پر لگ گئے، مرغی کا گوشت غریب عوام کی قوت خرید سے باہر نکل گیا، تفصیلات کے مطابق جہلم شہر میں مرغی کا گوشت غریب عوام کی قوت خرید سے باہر نکل گیا، اندرون شہرمیں مرغی کا گوشت 420 روپے فی کلو جبکہ نواحی علاقوں میں 450 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جا رہا ہے۔شہر میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔بازار میں مرغی کے گوشت کی قیمت رواں سال کی بلند ترین سطح کو چھونے لگی اندرون شہر ذندہ مرغی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔مرغی کا گوشت 420 روپے فی کلو جبکہ نواحی علاقوں میں مرغی کا گوشت 450 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہاہے۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور پرائس، کنٹرول مجسٹریٹ سے مرغی کی قیمتوں میں حکومت پنجاب کے مقررہ کردہ نرخوں کے مطابق فروخت کروانے کا مطالبہ کیاہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں