گوجرخان(نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی پولیس کی قمار بازوں کے خلاف کاروائیاں، 12ملزمان گرفتار، 55ہزار750روپے، 07موبائل فونز برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے07 ملزمان عامر،جمعہ خان، تاج افضل، حسن، خان زرین، انور شاہ اور حیات خان کو گرفتا رکرلیا، ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم50ہزار روپے، 07موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد ہوئے، جبکہ گوجرخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے05قمار بازوں کوگرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں حسنین،حماد،زوہیب،افران اور رضوان شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم 05ہزار 750روپے برآمد ہوئے،جبکہ موقعہ سے21موٹرسائیکل اور02 اسیل مرغے بھی قبضہ میں لیے گئے،ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ قماربازی دیگر برائیوں کی جڑ ہے قمار بازوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
89