100

مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 24جواری گرفتار

مندرہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ مندرہ پولیس کا قمار بازوں کے خلاف موثر کر یک ڈاؤں، مرغوں کی لڑائی پر جوا کھیلنے والے 24ملزمان گرفتار، داؤ پر لگی 61ہزار 530روپے،22موبائل فونز اور دیگر آلات برآمد، مقدمات درج کرلئے۔ مندرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرغوں کی لڑائی پر جوا کھیلنے والے 6ملزمان عاقب، مصطفی، عماد، نعمان، احتشام اور ذیشان کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے داؤ پر لگی رقم27ہزار 230روپے، 6موبائل فونز برآمد اور 2مرغے بھی قبضہ میں لئے گئے، گوجر خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرغوں کی لڑائی پر جوا کھیلنے والے 10ملزمان عامر، حسنین، خاور، بدر، احسن، اشفاق، حمزہ، انیس، فیاض اور تبارک کو گرفتار کا لیا، ملزما ن سے داؤ پر لگی رقم 15ہزار روپے،8موبائل فونزبرآمد، 3موٹر سائیکلز اور 3مرغے قبضہ میں لے لئے گئے، مری پولیس نے 8ملزمان جہانزیب، محمد تنویر، بلال، عاشر، فیضان، کامران، شاہ زیب، انور کو گرفتار کا لیا، ملزمان مرغوں کی لڑائی پر جوا کھیلنے پر ملوث تھے، ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 19ہزار 300روپے، 8موبائل فونز برآمد اور 4موٹر سائیکلز اور گاڑی بھی قبضہ میں لی گئی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں