راولپنڈی( نمائندہ پنڈی پوسٹ)گوجر خان پولیس کی کاروائی،مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 06قمار بازگرفتار،داؤ پر لگی رقم 24ہزار 410روپے،03موٹرسائیکل،05موبائل فون اور 02مرغے قبضہ پولیس میں لیے گئے۔تفصیلا ت کے مطابق گوجر خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 06قماربازوں کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں اویس،بابر،شریف،عتیق، وقاص اور انس شامل ہیں،ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 24ہزار 410روپے،03موٹرسائیکل،05موبائل فون اور 02مرغے قبضہ پولیس میں لیے گئے،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ قمار بازی دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،قماربازی کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی
84