مرحوم شیخ نصیر احمد کی یاد میں تعزیتی ریفرنس۔۔۔

پاکستان ریلویز سی۔ڈی۔ایل ورکشاپ راولپنڈی میں پریم یونین ورکشاپ کے نائب صدر شیخ نصیر مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس ریفرنس کا انعقاد پریم یونین ورکشاپ کی جانب سے کیاگیا جس میں خصوصی خطاب امیرِ جماعتِ اسلامی شمالی پنجاب طارق سلیم نے کیا۔

ان کے علاؤہ امیرِ جماعتِ اسلامی پی پی 14 حافظ خظر حیات۔ جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی عثمان آکاش، ڈاکٹر اشتیاق عرفان،مولانا فیصل، (AWM)  ورکشاپ ملک غلام حسین، رشید خان جُدُون، حافظ دلمراد، شیخ عارف، کامران منیر مغل، عبدالشکور عباسی،راجہ لطیف اور کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
ریفرنس میں مرحوم شیخ نصیر کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی اور مرحوم کی فیملی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کا اعادہ کیا۔