اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ کوہسار کے علاقہ مدرسہ قاسمیہ ایف سیون فور میں طلباء بچوں کے درمیان لڑائی کا معاملہ۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔دو طالب علموں مزمل اور نعمان کے درمیان معمولی بات پر تلخ کلامی ہوئی۔تلخ کلامی کے دوران دونوں طالب علموں نے ایک دوسرے پر چاقووں سے وار کئے۔چاقو لگنے سے ایک طالب علم مزمل کی موت واقع ہوگئی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کردوسرے طالب علم نعمان کو گرفتار کرلیا ہے۔مقتول کی نعش پولی کلینک ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔پولیس مزید قانونی کارروائی عمل میں لارہی ہے۔
191