جہلم(نمائندہ پنڈی پوسٹ)جہلم آئیسکو واپڈا کی غفلت محلہ مخدوم آباد کا رہائشی 53 سالہ شخص بجلی کی تاروں کے ساتھ چمٹ کر جان کی بازی ہار گیا، لواحقین آئیسکو انتظامیہ کے خلاف سراپا احتجاج،آئیسکو چیف سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق محلہ مخدوم آباد کا رہائشی محمد حیات ولد محمد آذاد 11 ہزار کے وی تاروں کے ساتھ چمٹ جانے کے باعث جان کی بازی ہار گیا، ریسکیو 1122 کے عملے نے محمد حیات ولد محمد آزاد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا لیکن ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی 53 سالہ محمد حیات جان کی بازی ہار گیا، محمد حیات کے لواحقین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے آئیسکو واپڈا کے ذمہ داران کو اس حادثہ کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے آئیسکو چیف آفیسر سے مطالبہ کیا ہے کہ شہری آبادیوں سے بجلی کی تاروں کو آبادی سے باہر منتقل کیا جائے تاکہ شہریوں کے سروں پر منڈلانے والے خوف کے سائے ختم ہو سکیں۔
182