261

مختلف وارداتوں میں ملوث 12 ملزمان گرفتار

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی،12ملزمان گرفتار،1480گرام چرس،10لیٹر شراب،01بوتل شراب،01کلاشنکوف معہ ایمونیشن اور01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد، الگ الگ مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گنجمنڈی پولیس نے عامر شاہ سے120گرام چرس، تھانہ پیرودھائی پولیس نے شاہ نواز سے120گرام چرس، تھانہ بنی پولیس نے امجد نور سے240گرام چرس، تھانہ صدربیرونی پولیس نے شعیب سے220گرام چرس، تھانہ روات پولیس نے محمد بوٹا سے210گرام چرس، امیر حسین سے240گرام چرس، تھانہ کہوٹہ پولیس نے محمد عاطف سے300گرام چرس، تھانہ ریس کورس پولیس نے رشی سے05لیٹرشراب،تھانہ صدرواہ پولیس نے سلمان یونس سے05لیٹر شراب،تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے فراز سے01بوتل شراب،مورگاہ پولیس نے ریحان شاہ سے 01کلاشنکو ف معہ ایمونیشن جبکہ تھانہ گوجرخان پولیس نے محمد علی سے01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں