راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں،05ملزمان گرفتار، 250گرام چرس، 02 لیٹرشراب،02پستول اور01رائفل معہ ایمونیشن برآمد،مقدمات درج۔تفصیلا ت کے مطابق صدر واہ پولیس نے ملزم شاہد اقبال سے50گرام چرس، وارث خان پولیس نے ملزم سفیر احمد سے 02لیٹرشراب،تھانہ سٹی پولیس نے ملزم محمد علی سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،سول لائنز پولیس نے ملزم شاہد سلطان سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن جبکہ روات پولیس نے ملزم محمد کامران سے 01رائفل 222معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے،ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض کا کہناتھاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔
83