169

مختلف جرائم میں ملوث 16 ملزمان گرفتار

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی،16ملزمان گرفتار،1723 چرس،32لیٹر شراب، 02بوتل شراب، 01چھُری اور25روند 12بور کے برآمد،واقعات کے الگ الگ مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس وقاص علی سے170گرام چرس، محمد اکمل عباسی سے25روند 12بور،تھانہ گنجمنڈی پولیس نے محمد عمران سے250گرام چرس،زوہیب سے110 گرام چرس، تھانہ ریس کورس پولیس نے محمد انیس سے200گرام چرس، تھانہ صدربیرونی پولیس رحمان اللہ سے593گرام چرس، طاہر سے01لیٹر شراب،تھانہ مری پولیس نے ظفر محمود سے400گرام چرس، تھانہ وارث خان پولیس نے حسن ضمیر سے03 لیٹر شراب،تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے عنصر عباس سے05لیٹرشراب،تھانہ گوجرخان پولیس نے دلاور سے05لیٹر شراب،نعمان سے08 لیٹرشراب ،محمد زبیر سے01 چھُری ، تھانہ مندرہ پولیس نے کامران سے10 لیٹر شراب، تھانہ کلرسیداں پولیس نے عاطف جاوید سے01بوتل شراب جبکہ وقاص سے01 بوتل شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے،ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں