136

مختلف جرائم مٰن ملوث 13ملزمان گرفتار

راولپنڈی(نمائندہ منڈی پوسٹ) پوٹھوہار ڈویژن کی کاروائی، مختلف مقدمات میں مطلوب 13 اشتہاری مجرمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں مطلوب 10اشتہاری مجرمان عطاء خان، ہارون خان، ایوب، یعقوب، صداقت، لیاقت، خان ضمیر، فرہاد،پختون، اور اسحاق کو گرفتار کر لیا، اشتہاری مجرمان نے معمولی تلخ کلامی پر آہنی راڈ اور ڈنڈوں کے وارکر کے شہری سپین گل اوراس کے بیٹے کو زخمی کر دیا تھا، نصیرآباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں مطلوب 02 اشتہاری مجرمان ندیم اورمبین کو گرفتار کر لیا، مورگاہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم نعمان کو گرفتار کر لیا، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں