کلرسیداں (پنڈی پوسٹ نیوز)کلرسیداں میں ووٹ مخالف جماعت کو دینے پر سابق ناظم یونین کونسل کا انوکھا انتقام سات دیہی آبادیوں کے واحد راستے کو کرین کی مدد سے اکھاڑ دیا دیہی آبادیوں میں 1300سے زائد لوگ محصور ہیں مریضوں کا ہسپتال اور بچوں کا سکول جانا بھی مشکل ہو گیا ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق ناظم یونین کونسل محمد تاج کو 10فروری کو انکشاف ہوا کہ علاقہ مکینوں نے مخالف جماعت کو ووٹ دیئے جس پر سابق ناظم نے روڈ کو کرین کی مدد سے اکھاڑ دیا،علاقہ مکین ایڈووکیٹ مبصر کیانی نے پولیس کو درخواست بھی دی لیکن تا حال کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ایس ایچ او کلرسیداں کا کہنا ہے کہ درخواست موصول ہوئی ہے ن لیگ سے تعلق رکھنے والا سابق ناظم منیاندہ تاج دعویدار ہے کہ یہ زمین شاہراہ عام نہیں بلکہ اس کے آباو اجداد کی زمین ہے جس پر تعمیرات کیلئے کرین سے اکھاڑا گیا ہے پولیس نے محکمہ مال سے رپورٹ کے لیے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرکو لکھ دیا ہے۔
335