شاہ باغ(چوھدری محمد اشفاق،نمائندہ پنڈی پوسٹ)محکمہ صحت کلرسیداں کی شاہ باغ میں اندھا دھند کاروائی جعلی ویڈیو کو بنیاد بنا کر غریب کی دکان سیل کر دی ہے شاہ باغ میں المعروف پہلوان جو کہ سموسہ چاول فروخت کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پال رہا ہے کسی نا معلوم شخص نے اس کے نام سے منسوب ایک جعلی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی جس میں سموے میں سے چوہے کا زندہ بچہ نکلتے ہوئے دکھایا گیا ہے یہ ویڈیو سرا سر جعلی ہے اگر چوہے کا بچہ تیار شدہ سموے میں سے زندہ نکلتا ہے تو ایک عام بندہ بھی یہ سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ سموسے کو پکنے میں کم و بیش پانچ منٹ لگتے ہیں لیکن اس کے باوجود اتنے زیادہ گرم تیل میں سے چوہے کا بچہ زندہ کیسے نکل آیا ہے لیکن یہ بات محکمہ صحت کے افسران کے زہن میں کیوں نہیں آئی ہے یہ ایک غریب کے ساتھ مذاق ہے غریبوں کی دکانیں محض مفروضوں پر سیل کر دی جاتی ہیں جبکہ با اثر بڑے دکانداروں کی دکانوں میں واضح ثبوت ہونے کے باوجود محکمہ صحت کی نظروں سے اوجھل ہیں اس طرح کی کاروائیاں غریبوں کے گھر کا شولہا بھجانے کے مترادف ہیں انجمن تاجراں شاہ باغ نے اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں سے محکمہ صحت کی زیادتیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے
146